حیدرآباد

بہادر پورہ حلقہ کی ووٹر لسٹ میں 3175 غلطیوں کی نشاندہی نئی فہرست کی اشاعت کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ: جی نرنجن

کانگریس پارٹی نے حلقہ اسمبلی بہادر پورہ کی فہرست رائے دہندگان میں 3152 مختلف غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں درست کرنے کا چیف الیکشن کمیشن کے مبصر جیوتی بدھا پرساد سے کل جماعتی اجلاس میں مطالبہ کیا تھا۔

حیدرآباد: کانگریس پارٹی نے حلقہ اسمبلی بہادر پورہ کی فہرست رائے دہندگان میں 3152 مختلف غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں درست کرنے کا چیف الیکشن کمیشن کے مبصر جیوتی بدھا پرساد سے کل جماعتی اجلاس میں مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
کانگریس کو انڈین یونین مسلم لیگ کی غیر مشروط تائید
آخری تاریخ کے بعد ووٹرلسٹ میں اندراج نہیں ہوگا: رونالڈ راس

بعد ازاں الیکشن رجسٹریشن آفیسر بہادر پورہ نے اس کی تحقیق کے بعد فہرست رائے دہندگان میں 3175 غلطیوں کو درست قرار دیا اور انہوں نے فہرست رائے دہندگان کو باقاعدہ بنانے کے لئے ایڈیشنل کمشنر الیکشن جی ایچ ایم سی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے۔

چیرمین الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی جی نرنجن نے آج ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اب جبکہ آنگن واڑی ورکرس جو بلاک لیول آفیسر بھی ہیں‘ گزشتہ 11 ستمبر سے اپنے مطالبات کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال پر ہیں اور وہ فہرست رائے دہندگان کی تیاری کے ذمہ دار بھی ہیں۔

ہڑتال کی وجہ سے وہ فہرست رائے دہندگان کی غلطیوں اور اعتراضات کو درست کرتے ہوئے کس طرح نئی فہرست تیار کرسکتے ہیں۔

ان حالات میں 4 اکتوبر کو نئی فہرست رائے دہندگان کی اجراء ممکن نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی نئی فہرست رائے دہندگان کی اشاعت کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کو وضاحت کرنا چاہئے۔