گیان واپی مسجد کیس‘ آئی آئی سی ایف سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی

سکریٹری آئی آئی سی ایف اطہر حسین نے کہا کہ ہم ایودھیا فیصلہ پر من و عن عمل آوری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ہم سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے کہ 1991 کے عبادت گاہوں کے قانون پر عمل ہو۔

ایودھیا: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) نے کہا ہے کہ گیان واپی مسجد میں ویڈیوگرافی 1991 کے پلیسس آف ورشپ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون کی رو سے 15  اگست 1947 کو جو مسجد‘ مسجد تھی‘ مسجد ہی رہے گی۔ اسی طرح دیگر عبادت گاہوں کا بھی وہی موقف برقرار رہے گا۔ آئی آئی سی ایف اب اس سلسلہ میں سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی۔

سکریٹری آئی آئی سی ایف اطہر حسین نے کہا کہ ہم ایودھیا فیصلہ پر من و عن عمل آوری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ہم سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے کہ 1991 کے عبادت گاہوں کے قانون پر عمل ہو۔ بابری مسجد‘ رام جنم بھومی مسئلہ کو اس قانون کے دائرہ سے باہر رکھا گیا تھا۔ 

تبصرہ کریں

Back to top button