گیان واپی مسجد کے احاطہ میں ویڈیو گرافی سروے

گیان واپی مسجد معاملے میں جمعہ کو سول جج سینئر ڈویژن روی کمار دیواکر نے ویڈیو گرافی سروے کا کام دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کی جانب سے مقرر کردہ ایڈووکیٹ کمشنر کی ٹیم کو سروے رپورٹ 17 مئی سے پہلے عدالت میں پیش کرنی ہوگی۔

وارانسی: اتر پردیش کے وارانسی میں واقع گیانواپی مسجد کمپلیکس میں ہفتہ کی صبح 8 بجے سے ویڈیو گرافی سروے کا کام شروع ہوگا۔ وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے جمعہ کو کہا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق سروے کا کام صبح 8 بجے شروع ہوگا اور دن 12 بجے تک جاری رہے گا۔

 ضلع مجسٹریٹ نے ہفتہ کو اس معاملے سے متعلق دونوں فریقوں کے نمائندوں کی میٹنگ بھی بلائی ہے۔ انتظامیہ نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ سروے کے کام میں تعاون کریں اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔ اس دوران گیانواپی مسجد میں نماز جمعہ پرامن طریقے سے ختم ہوئی۔ پورے کمپلیکس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

 اہم بات یہ ہے کہ گیان واپی مسجد معاملے میں جمعہ کو سول جج سینئر ڈویژن روی کمار دیواکر نے ویڈیو گرافی سروے کا کام دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کی جانب سے مقرر کردہ ایڈووکیٹ کمشنر کی ٹیم کو سروے رپورٹ 17 مئی سے پہلے عدالت میں پیش کرنی ہوگی۔ عدالت میں اس معاملے کی سماعت کی اگلی تاریخ 17 مئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button