جموں و کشمیر

کشمیر کے پونچھ میں گیس سلینڈر دھماکہ، ماں بیٹا لقمہ اجل

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے چندی مرگ علاقے میں شوکت حسین نامی ایک شخص کے گھر میں رسوئی گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ماں اور اس کا چار سالہ بیٹا لقمہ اجل بن گیا۔

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں ایک رسوئی گیس سلنڈر میں آگ لگ کر پھٹنے کے نتیجے میں ماں بیٹا جھلس کر لقمہ اجل بن گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرنکوٹ کے چندی مرگ علاقے میں شوکت حسین نامی ایک شخص کے گھر میں رسوئی گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ماں اور اس کا چار سالہ بیٹا لقمہ اجل بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں مذکورہ مکان مالک بھی زخمی ہوا تاہم دیگر اہلخانہ بال بال بچ گئے۔ متوفی خاتون کی شناخت 40 سالہ حمیدہ بیگم اور 4 سالہ عاقب احمد کے بطور ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو کرنے اور دیگر بچاؤ کارروائیوں میں جٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔