”ہمیں مل جل کر رہنا ہے“: یدیورپا

سابق چیف منسٹر بی ایس یدیورپا نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے ریاست میں فرقہ وارانہ مسائل پر جھڑپوں کوختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہندوؤں اورمسلمانوں کو”ایک ماں کے بچوں کی طرح“ اپنی زندگیاں گزارنی چاہئیں۔

بنگلورو: بی جے پی نے آج سے سارے کرناٹک کا دورہ کرنے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ آئندہ سال مقرر ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے گراؤنڈ تیارکیاجاسکے۔

سابق چیف منسٹر بی ایس یدیورپا نے آج یہ بات بتائی۔ انہوں نے ریاست میں فرقہ وارانہ مسائل پر جھڑپوں کوختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہندوؤں اورمسلمانوں کو”ایک ماں کے بچوں کی طرح“ اپنی زندگیاں گزارنی چاہئیں۔

یدیورپانے کہاکہ12 سے24 اپریل تک تین ٹیمیں ساری ریاست کا دورہ کریں گی۔ پہلی ٹیم میں بی جے پی کے ریاستی صدرنوین کمارکتیل رہیں گے۔ دوسری ٹیم میں ہمارے قومی جنرل سکریٹری(ارون سنگھ) اورمیں رہیں گے۔ اورتیسری ٹیم میں چیف منسٹربسواراج بومئی رہیں گے۔

بنگلورو میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس دورہ کامقصد پارٹی کومستحکم کرنا،حکمت عملی وضع کرنے اور انتخابات کی تیاری کیلئے پارٹی کارکنوں کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔

ایسے دورے جاری رہیں گے۔ پہلے مرحلہ میں ہم تین ٹیموں میں سفر کریں گے۔ دہلی میں بی جے پی ذرائع نے بتایاکہ ہرٹیم میں 7تا8ارکان ہوں گے۔ یدیورپا کے علاوہ قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی‘ سابق چیف منسٹر سدانند گوڑ اور جگدیش شیٹر، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور ریاستی وزراء ایشورپا اورآراشوک شامل رہیں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button