سوشیل میڈیاکرناٹک

کرناٹک میں دلہا دلہن کی موت کے 30 برس بعد ان کی شادی

کرناٹک کے ضلع دکشن کنڑ میں جمعرات کے روز شوبھا اور چندپا کی روایتی انداز میں شادی ہوئی، لیکن یہ کوئی معمولی شادی نہیں تھی، کیوں کہ یہ ان کی موت کے 30سال بعد ہونے والی شادی بعد از مرگ تھی۔

بنگلورو: کرناٹک کے ضلع دکشن کنڑ میں جمعرات کے روز شوبھا اور چندپا کی روایتی انداز میں شادی ہوئی، لیکن یہ کوئی معمولی شادی نہیں تھی، کیوں کہ یہ ان کی موت کے 30سال بعد ہونے والی شادی بعد از مرگ تھی۔

کرناٹک اور کیرالا کے بعض علاقوں میں آج بھی پریتا کلیانم کی روایت پر عمل کیا جاتا ہے، جہاں ایسے افراد کی شادی کی رسومات انجام دی جاتی ہیں جو پیدائش کے دوران فوت ہوگئے ہوں۔

برادریوں کا ماننا ہے کہ یہ ان کی ارواح کو اعزاز عطا کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ یوٹیوبر اینی ارون نے اس شادی کی تفصیلات ٹوئٹر پر پیش کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج میں ایک شادی میں شرکت کررہی ہوں۔ آپ شاید یہ جاننا چاہیں گے کہ اس کے بارے میں ٹوئٹ کرنے کی کیا وجہ ہے؟

میں بتانا چاہوں گی کہ دلہا اور دلہان دونوں ہی تقریباً 30 سال پہلے فوت ہوچکے ہیں اور آج ان کی شادی ہورہی ہے۔