ہندوستان نے افغانستان کو میڈیکل سپلائز روانہ کیں

وزارت ِ خارجہ نے کہا کہ یہ میڈیکل کھیپ کابل میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ کو سونپی جائیں گی۔ یہ دوائیں کابل کے اندراگاندھی چلڈرن ہاسپٹل میں دی جائیں گی۔

نئی دہلی: طالبان کے اقتدار کے بعد افغانستان کو پہلی انسانی امداد میں ہندوستان نے ہفتہ کے دن 1.6 میٹرک ٹن زندگی بچانے والی دوائیں (میڈیکل سپلائز)کابل بھیجی ہیں۔

جمعہ کے دن ایک پرواز 10ہندوستانیوں اور 94 افغان شہریوں کو کابل سے نئی دہلی لے آئی تھی۔یہ پرواز جب واپس جانے لگی تو اس میں میڈیکل سپلائز لادی گئیں۔

وزارت ِ خارجہ نے کہا کہ یہ میڈیکل کھیپ کابل میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ کو سونپی جائیں گی۔ یہ دوائیں کابل کے اندراگاندھی چلڈرن ہاسپٹل میں دی جائیں گی۔

افغان سفیر متعینہ نئی دہلی فرید ماموندزئی نے اسے ہندوستان کے عوام کی طرف سے تحفہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ دوائیں کابل پہنچ گئیں اور یہ مشکل گھڑی میں کئی خاندانوں کے کام آئیں گی۔

وزارت ِ خارجہ نے میڈیکل سپلائز کی مقدار نہیں بتائی لیکن افغان سفیر نے کہا کہ یہ 1.6 میٹرک ٹن کی لائف سیونگ میڈیسنس ہیں۔ ہندوستان‘ افغانستان کو بلارکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دے رہا ہے۔ اسی کے ساتھ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ کابل میں سب کو ساتھ لے کر چلنے والی حکومت بنے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button