ہندوستان نے چوتھا ٹی ٹوئنٹی 82 رن سے جیت لیا

دنیش کارتک اور ہاردیک پانڈیا کی شاندار بیاٹنگ کے بعد اویش خان کی خطرناک بولنگ کی مدد سے ہندوستان نے چوتھے ونڈے میں جنوبی افریقہ کو 82 رنوں کے واضح فرق سے شکست دیکر 5 میاچس کی سیریز 2-2 سے مساوی کردی۔

راجکوٹ: دنیش کارتک اور ہاردیک پانڈیا کی شاندار بیاٹنگ کے بعد اویش خان کی خطرناک بولنگ کی مدد سے ہندوستان نے چوتھے ونڈے میں جنوبی افریقہ کو 82 رنوں کے واضح فرق سے شکست دیکر 5 میاچس کی سیریز 2-2 سے مساوی کردی۔

جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 170 رنوں کی ضرورت تھی تاہم پوری ٹیم 16.5 اوورس میں محض 87 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کے صرف 3 بلے باز ہی دوہرے ہندسے کو عبور کرپائے۔ اوپنر ڈی کاک نے 13 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 14‘ ونڈر ڈوسن نے 20 گیندوں میں 2 چوکوں کی مدد سے 20 جبکہ مارکو جانسن 1 چکا اور ایک چھکے کی مدد سے 12 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ٹمبا باووما زخمی ہونے کی وجہ سے 8 رن بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئے۔ ہندوستان کی جانب سے آویش خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورس میں محض 12 رنوں کے عوض 4 وکٹس حاصل کئے۔ دیگر بولرس میں چہل نے 2 جبکہ ہرشل پٹیل اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں ہندوستان نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے دنیش کارتک کی نصف سنچری کی مدد سے 169 رن بنائے۔ ٹیم انڈین نے محض 40 رنوں پر 3 وکٹس گنوادیئے تھے تاہم ہاردیک پانڈیا اور دنیش کارتک نے ذمہ دارانہ بیاٹنگ کے ذریعہ ٹیم کو قابل دفاع اسکور کرنے میں مدد کی۔

دنیش کارک 27 گیندوں میں 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 جبکہ ہاردیک پانڈیا نے 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 46 رن بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ایشان کشن 27 اور ریشبھ پنت 17 رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ اکشر پٹیل 8 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کیلئے لنگی نیگڈی نے 2 جبکہ مارکو جانسن‘ پریٹوریس‘ نورٹجے اور مہاراج نے 1,1وکٹ حاصل کی۔ سیریز کا پانچواں اور فیصلہ کن مقابلہ اتوار 19 جون کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button