مشرق وسطیٰ
ٹرینڈنگ

یہودی شہریوں کا مسجد اقصیٰ میں زبردستی گھسنے کا سلسلہ جاری

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ہمراہ مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے والے جنونی یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں مذہبی رسومات ادا کیں۔

یروشلم:اب تک، 2,790 جنونی یہودی آباد کاروں نے ستمبر کے آخر میں شروع ہونے والے سکوت تہوار کے دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولاہے۔ القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کے تحریری بیان کے مطابق سکوت کے چوتھے روز 789 جنونی یہودیوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

متعلقہ خبریں
مسجد اقصیٰ جمعہ کی نماز میں خالی
اسرائیلی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں دھاوا
اسرائیلی جارحیت کے خلاف آصفی مسجد لکھنو میں مظاہرہ
فلسطینی حکام نے قانونی امداد گروپ کا رجسٹریشن روک دیا
لبنان اور غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد پر کشیدگی برقرار

اسرائیلی پولیس نے چھاپوں کے دوران مشرقی القدس کے پرانے شہر میں آہنی رکاوٹوں کے ساتھ چوکیاں بنائیں۔ مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے داخلے پر عمر کی پابندیاں عائد کرنے والی اسرائیلی پولیس نے یہودی آباد کاروں کے چھاپے کے دوران فلسطینی نوجوانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ہمراہ مسجد الاقصی پر دھاوا بولنے والے جنونی یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ یہودی آباد کار مذہبی تعطیلات کے دوران مسجد اقصیٰ کا رخ کرتے رہتے ہیں۔