ہندوستان کافی حد تک سری لنکا جیسا لگ رہا ہے: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر کہا کہ عوام کی توجہ ہٹانے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ ہندوستان اب کافی حد تک سری لنکا جیسا لگتا ہے۔

نئی دہلی: سابق کانگریس صدر راہول گاندھی نے آج بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر حکومت کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ ہندوستان کافی حد تک سری لنکا جیسا لگ رہا ہے اور مرکز کو عوام کی توجہ نہیں ہٹانی چاہیے۔

واضح رہے کہ کانگریس حکومت پر الزام عائد کرتی رہی ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کی پردہ پوشی کے لیے عوام کی توجہ ہٹا رہی ہے۔

راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر کہا کہ عوام کی توجہ ہٹانے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔ ہندوستان اب کافی حد تک سری لنکا جیسا لگتا ہے۔ انہوں نے بے روزگاری، پٹرول کی قیمت اور فرقہ وارانہ تشدد سے متعلق گرافس پیش کیے، جن میں ہندوستان اور سری لنکا کی مماثل شبیہ دکھائی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button