ہندو بمقابلہ سکھ لڑائی کیخلاف ورون گاندھی کا انتباہ

ورون گاندھی نے کہا کہ لکھیم پور کھیری واقعہ کو ہندو بمقابلہ سکھ لڑائی بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط بیانیاں ہے۔

نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے اتوار کے دن خبردار کیا کہ لکھیم پور کھیری واقعہ کو ”ہندو بمقابلہ سکھ لڑائی“ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا خطرناک ہوگا اور وہ زخم پھر سے ہرے ہوجائیں گے جنہیں بھرنے میں ایک نسل لگی۔

 پیلی بھیت کے رکن پارلیمنٹ جنہیں حال میں بی جے پی قومی عاملہ سے ہٹا دیا گیا کہا کہ لکھیم پور کھیری میں انصاف کی جدوجہد مذہبی مسئلہ نہیں ہے۔ لفظ خالصتانی کا کسانوں کے خلاف بے دھڑک استعمال نہ صرف ترائی کے بہادر بیٹوں کی نسلوں کی توہین ہے بلکہ یہ ہمارے قومی ا تحاد کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری واقعہ کو ہندو بمقابلہ سکھ لڑائی بنانے کی کوشش ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط بیانیاں ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button