ہند۔پاک ٹیمو ں کے درمیان 23 اکتوبرکو گروپ میاچ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کے روز ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے ایک بیان میں یہ معلومات دی۔ ہندوستان اور پاکستان کو گروپ 2 میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے ساتھ ر کھا گیاہے۔

دبئی: ہندوستان اس سال منعقد ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز روایتی حریف پاکستان کے خلاف ملبورن کرکٹ گراؤنڈ میں میچ سے کرے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کے روز ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے ایک بیان میں یہ معلومات دی۔ ہندوستان اور پاکستان کو گروپ 2 میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے ساتھ ر کھا گیاہے۔

ان کے ساتھ، گروپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ بی کی فاتح اور گروپ اے کی رنر اپ ٹیم ہوگی۔

ہندوستان اور پاکستان23 اکتوبر کو آمنے سامنے ہوں گے جو سوپر12 مرحلے کا دوسرا دن ہوگا جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہوگا۔ گروپ 1 میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کو ایک ساتھ رکھا گیاہے جبکہ گروپ 2 میں ہندستان‘ پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

سوپر 12 راؤنڈ کا آغاز سڈنی میں 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دونوں فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 22 اکتوبر کو ہونے والے مقابلے سے ہوگا۔

اپنے دوسرے میچ میں روہت شرما کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا۔ ہندوستان30 اکتوبر کو دوبارہ جنوبی افریقہ اور 2نومبر کو بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گا۔ ہندوستان کا آخری میچ6 نومبر کو گروپ بی کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

یہ ٹورنامنٹ18 اکتوبر سے13 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں جملہ 16 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے12 ٹیموں کی پہلے ہی تصدیق ہوچکی ہے۔

باقی 4 کا فیصلہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد کیا جائے گا۔ آسٹریلیا کی میزبانی میں ہونے والے اس ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچ9 اور10 نومبر کو سڈنی اور ایڈیلیڈ کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب ایڈیلیڈ نے ورلڈ سیمی فائنلس کی میزبانی کی ہے۔ ملبورن13نومبر کو فائنل کی میزبانی کرے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کو اپنے پہلے گروپ میاچ میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button