ہوشنگ آباد کا نیا نام نرمدا پورم

ہوشنگ آباد کا پرانا نام نرمدا پور تھا اور بعد میں ہوشنگ شاہ غوری کے نام پر ہوشنگ آباد کہلایا تھا۔ ہوشنگ شاہ غوری‘ سلطنت مالوہ کا پہلا حکمراں تھا۔

بھوپال: مرکز نے ضلع ہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمداپورم اور ببائی ٹاؤن کو ماکھن نگر قراردینے کی حکومت مدھیہ پردیش کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے یہ بات بتائی۔

دریائے نرمدا کے جنوبی کنارے آباد ہوشنگ آباد‘ ریاستی دارالحکومت بھوپال سے 70 کیلو میٹر دور واقع ہے۔ یہ دریائے نرمدا کے کنارے خوبصورت گھاٹوں کے لئے مشہور ہے۔

دریا کنارے بنے ست سنگ بھون میں ہندوسادھو سنتوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔

ہوشنگ آباد کا پرانا نام نرمدا پور تھا اور بعد میں ہوشنگ شاہ غوری کے نام پر ہوشنگ آباد کہلایا تھا۔ ہوشنگ شاہ غوری‘ سلطنت مالوہ کا پہلا حکمراں تھا۔

ضلع ہوشنگ آباد‘ صوبہ جات متحدہ (یوپی) اور برار کا حصہ تھا جو 1947 میں ملک کی آزادی کے بعد ریاست مدھیہ بھارت اور بعد میں مدھیہ پردیش بنا تھا۔

ضلع ہوشنگ آباد کا ٹاؤن ببائی مشہور ہندی شاعر‘ مجاہد آزادی اور صحافی ماکھن لال چترویدی کا مقام ِ پیدائش ہے۔ اس لئے اسے ماکھن نگر کا نام دیا گیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button