یومِ آزاد تقاریب میں 9 نومبر کو سمپوزیم اور مباحثہ

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں جاری یومِ آزاد تقاریب میں 9 نومبر کو 11 بجے دن سمپوزیم ”مولانا ابوالکلام آزاد: قومی یکجہتی اور سالمیت کے سفیر“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر آمنہ تحسین، کوآرڈینیٹر سمپوزیم کے بموجب پروفیسر آمنہ کشور، سابق ڈین و پروفیسر آزاد چیئر، مانو؛ پروفیسر محمد محب الحق، شعبہ سیاسیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور پروفیسر محمد نسیم الدین فریس، ڈین اسکول آف لینگویجس، مانو؛ سمپوزیم میں حصہ لیں گے۔

پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، نائب شیخ الجامعہ ، مانو صدارت کریں گے اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج و صدر نشین یومِ آزاد تقاریب کا خیر مقدمی خطاب ہوگا۔

شام 3 بجے طلبہ کے لیے مسابقتی مباحثہ ”ٹکنالوجی کا معاشرے کے ثقافتی اقدار پر نقصاندہ اثر “ کا آن لائن اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، کوآرڈینیٹر کے بموجب مباحثہ کا حتمی راﺅنڈ دو زبانوں اردو اور ہندی میں منعقد ہوگا۔ اس کا ابتدائی راﺅنڈ بموضوع ”سوشیل میڈیا آن لائن سیکھنے کا مثبت ذریعہ“ کا تین زبانوں اردو، ہندی اور انگریزی میں 28 اکتوبر کو انعقاد عمل میں آیا تھا۔ دونوں پروگرامس آئی ایم سی یو ٹیوب چیانل پر راست دکھائے جائیں گے۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button