یوپی انتخابات، مجلس اتحادالمسلمین کی پہلی فہرست جاری

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی زیر قیادت پارٹی نے اپنے یوپی یونٹ کے صدر شوکت علی کی دستخط کردہ فہرست جاری کی۔

لکھنؤ: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اتوار کے روز اترپردیش اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔

حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی زیر قیادت پارٹی نے اپنے یوپی یونٹ کے صدر شوکت علی کی دستخط کردہ فہرست جاری کی۔

فہرست کے مطابق ڈاکٹر مہتاب ضلع غازی آباد کے لونی حلقہ سے مقابلہ کریں گے جبکہ فرقان چودھری کو ضلع ہاپوڑ کے گڑھ مکتیشور سے پارٹی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے نومبر میں کہا تھا کہ ان کی پارٹی اترپردیش کی 403 اسمبلی نشستوں کے منجملہ 100 پر مقابلہ کرے گی۔ پارٹی نے چند چھوٹی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کی کوشش کی تھی لیکن اس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

اسمبلی انتخابات 10 فروری تا7 مارچ کے دوران 7 مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ 10 فروری کو پہلے مرحلہ میں جملہ 58 حلقوں میں الیکشن کرائے جائیں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button