یوپی ملک کی 3 غریب ترین ریاستوں میں شامل : اکھلیش یادو

انہوں نے اخبار کا وہ تراشہ بھی پیش کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اترپردیش ملک کی غریب ترین ریاست ہے ۔

لکھنؤ ۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آج اترپردیش کی بی جے پی حکومت کو نشانۂ تنقید بنایا اور کہا کہ وہ نیتی آیوگ کے ہمہ رخی غربت اشاریہ (ایم پی آئی) کے تحت ملک کی بدترین ریاستوں میں شامل ہے ۔

اکھلیش نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیتی آیوگ کے پہلے ایم پی آئی کے مطابق بی جے پی زیراقتدار اترپردیش ملک کی تین غریب ترین ریاستوں میں شامل ہے ۔

نقص تغذیہ ، بچوں اور بالغوں کی شرحِ اموات کے معاملہ میں یوپی تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس نے سارے ملک میں بدترین موقف حاصل کیا ہے ۔ یہ بی جے پی حکومت کے ناکامیوں کے تمغے ہیں ۔

انہوں نے اخبار کا وہ تراشہ بھی پیش کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اترپردیش ملک کی غریب ترین ریاست ہے ۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button