یوپی میں پھولوں کا ہار پھینکنے پر دولہن کا شادی سے انکار

دولہے نے ہار اُچھالنے کی تردید کی۔ دولہن کو منانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہیں مانی۔ آخرکار پولیس کو بلایا گیا اور دونوں خاندانوں نے تحفے تحائف لوٹانے کے بعد راہیں جدا کرلیں۔

اوریہ (یوپی): اترپردیش کے اس ضلع میں ایک دولہن نے اس وجہ سے شادی سے انکار کردیا کہ دولہا نے پھولوں کا ہار اسے پہنانے کے بجائے (جیسا کہ روایت ہے) اس کی طرف پھینک دیا تھا۔

دولہے کے ایسے رویہ سے خفا دولہن نے شادی سے انکار کردیا۔ یہ واقعہ نوین بستی میں پیش آیا۔ دونوں خاندانوں کو بحث و تکرار ہوئی۔

دولہے نے ہار اُچھالنے کی تردید کی۔ دولہن کو منانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہیں مانی۔ آخرکار پولیس کو بلایا گیا اور دونوں خاندانوں نے تحفے تحائف لوٹانے کے بعد راہیں جدا کرلیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button