حیدرآباد

انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

چیف الکٹورل آفیسر (سی ای او) تلنگانہ وکاس راج نے کہاکہ 30نومبر کو منعقد شدنی اسمبلی انتخابات میں 2.5لاکھ سے زائد اسٹاف کو ڈیوٹی پر تعینات کیاجائے گا۔

حیدرآباد: چیف الکٹورل آفیسر (سی ای او) تلنگانہ وکاس راج نے کہاکہ 30نومبر کو منعقد شدنی اسمبلی انتخابات میں 2.5لاکھ سے زائد اسٹاف کو ڈیوٹی پر تعینات کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
کے سی آر نے نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو رونددیا: سرجے والا
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ضابطہ اخلاق، بغیر اجازت جلسہ کو روک دیا گیا
ووٹر لسٹ میں تضادات کی شکایتوں کی انکوائری کریں۔ چیف الیکٹورل آفیسر کی ہدایت

یہاں اتوار کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وکاس راج نے کہاکہ 1,68,612 پوسٹل بیالٹس جاری کئے گئے جن میں سے 26 نومبر تک 96,526 ووٹ ڈالے جاچکے ہیں۔

یقینی طور پر تقریباً 2.5لاکھ افراد‘ انتخابات کے انتظامات میں مصروف ہیں۔ تلنگانہ پولیس کے 45 ہزار اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جارہا ہے۔ پڑوسی ریاستوں سے 23,500 ہوم گارڈز کو بھی طلب کیا جارہاہے۔

توقع ہے کہ ایک یا دو دنوں میں پہنچ جائیں گے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا‘ تلنگانہ میں دیگر یونیفارمس سرویسس کے 3 ہزار عہدیداروں کو تعینات کررہاہے۔

سیکورٹی انتظامات کے لیے تلنگانہ اسپیشل پولیس کی 50 کمپنیاں اور سنٹرل ریزرو فورس کی 375 کمپنیوں کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب تک 26,660 رائے دہندوں نے ”ہوم ہوٹنگ“ سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے حق رائے دہی کااستعمال کیا ہے۔

وکاس راج نے مزید کہاکہ قانون نافذ کرنے ایجنسیوں نے ریاست بھر میں نقدی‘شراب‘سونا‘ مفت میں تقسیم کی جانے والی اشیاء کو جن کی مالیت 709 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے‘ضبط کرلیاہے۔ یہ ضبطی 9اکتوبر سے ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے کی جاچکی ہے۔