حیدرآباد

شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی نے خودکشی کرلی

۔ کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آنے پر شوہر کو شک ہو،اس نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اندر سے کوئی جواب نہ ملا۔جب دروازہ کو توڑا گیا تو اس کی بیوی کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش پائی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے دیورکنڈہ میں ایک شادی شدہ خاتون نے برہمی کے عالم میں پھانسی لے لی۔ اس خاتون کا تعلق دیوراکونڈہ ٹاون کے ہنومان نگر بنجارہ بھون سے ہے۔

پولیس اور مقامی افراد کے مطابق پرتاپ نگر کی لکشمی اور اس کا شوہر اپنے بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے جہاں لکشمی ایک ٹیچر کے طور پر کام کرتی ہے لیکن کچھ دنوں سے شوہر بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہورہے تھے۔

 گذشتہ روز بھی ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد سریتا، سونے کے کمرے میں چلی گئی اور اس نے فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آنے پر شوہر کو شک ہو،اس نے دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اندر سے کوئی جواب نہ ملا۔جب دروازہ کو توڑا گیا تو اس کی بیوی کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش پائی گئی۔

 مقامی افرادکا کہنا ہے کہ سریتا پریشان تھی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنچنامہ کیا۔ بعد ازاں لاش کو دیوراکونڈا سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔