یوپی کے اسکولی طلبا کو ہندو راشٹر بنانے کا حلف دلایا گیا

طلبا کو یہ عہد کرایا گیا کہ وہ ہندوستان کو ہندو راشٹر بنائیں گے۔ جو حلف دلایا گیا اس میں کہا گیا کہ ہم ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کے لئے لڑیں گے‘ مریں گے اور ضرورت پڑے تو ہلاک کریں گے۔ نہرو پارک میں بچوں کو حلف دلایا گیا۔

سون بھدرا: کہا جاتا ہے کہ اترپردیش کے ضلع سون بھدرا میں اسکولی طلبا کو ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کا حلف دلایا گیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا جس سے نیا تنازعہ پیدا ہوگیا۔ یونیفارم میں ملبوس بچے اسکولی اوقات کے بعد پارک میں جمع ہوئے۔ بعض بچے اپنے ماں باپ کے ساتھ آئے۔

طلبا کو یہ عہد کرایا گیا کہ وہ ہندوستان کو ہندو راشٹر بنائیں گے۔ جو حلف دلایا گیا اس میں کہا گیا کہ ہم ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کے لئے لڑیں گے‘ مریں گے اور ضرورت پڑے تو ہلاک کریں گے۔ نہرو پارک میں بچوں کو حلف دلایا گیا جس کا اختتام بھارت ماتا کی جئے‘ وندے ماترم اور جئے ہند کے نعروں کے ساتھ ہوا۔

ایک نیوز چیانل نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر واقعہ کا متنازعہ ویڈیو شیئر کیا۔ ربط پیدا کرنے پر پولیس نے کہا کہ اسے واقعہ کی جانکاری ملی ہے اور ویڈیو کے مصدقہ ہونے کی جانچ کی جارہی ہے۔ جانچ کے بعد ہی کارروائی ہوگی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button