یوپی کے دینی مدارس میں تعلیم کو بہتربنایاجائے گا: دانش انصاری

اترپردیش کے دینی مدارس میں تعلیم کی بنیادی شکل کو برباد کردینے کے الزام کے بیچ مملکتی وزیر بہبود اقلیتی دانش انصاری نے اتوار کے دن کہا کہ حکومت کا ایجنڈہ‘ تعلیم کا طریقہ کاربدلنا نہیں بلکہ اسے بہتربنانا ہے۔

لکھنو: اترپردیش کے دینی مدارس میں تعلیم کی بنیادی شکل کو برباد کردینے کے الزام کے بیچ مملکتی وزیر بہبود اقلیتی دانش انصاری نے اتوار کے دن کہا کہ حکومت کا ایجنڈہ‘ تعلیم کا طریقہ کاربدلنا نہیں بلکہ اسے بہتربنانا ہے۔

اترپردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے طئے کیا ہے کہ اردو، عربی، فارسی اور دینیات کو علٰحدہ مضامین کے بجائے ایک مضمون کی شکل میں پڑھایاجائے۔ اساتذہ کی انجمن نے اس پر تنقید کی ہے۔

انصاری نے کہا کہ پرانے نظام میں کوئی خلل نہیں پڑے گا۔ اترپردیش میں 16 ہزار 461 دینی مدرسے ہیں جن میں 560 کو سرکاری گرانٹ ملتی ہے۔ ان مدارس میں اساتذہ کی تعداد32ہزار827ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button