یوکرین سے مزید 369 ہندوستانیوں کی ممبئی واپسی

یوکرین سے مزید 369 ہندوستانی جن میں زیادہ تر طلبا ہیں‘ رومانیہ اور ہنگری سے آج صبح ایر انڈیا ایکسپریس کی 2 پروازوں کے ذریعہ ممبئی پہنچے۔

ممبئی: یوکرین سے مزید 369 ہندوستانی جن میں زیادہ تر طلبا ہیں‘ رومانیہ اور ہنگری سے آج صبح ایر انڈیا ایکسپریس کی 2 پروازوں کے ذریعہ ممبئی پہنچے۔

پہلی پرواز نے کل رات لگ بھگ 2:10 بجے لینڈنگ کی۔ اس کے ذریعہ 185 مسافرین کی وطن واپسی ہوئی۔ 31 کا تعلق کیرالا سے‘ 19 کا آندھراپردیش سے‘ 18کا تلنگانہ‘ 16 کا مہاراشٹرا‘ 14 کا بہار اور مابقی 87 کا دیگر ریاستوں سے تعلق ہے۔

صبح 8:30 بجے دوسری پرواز سے 184 مسافرین کی ممبئی آمد ہوئی۔ یوکرین سے آنے والے مسافرین کو کھانا دیا گیا۔

انہیں ان کی ریاست کے لحاظ سے علیحدہ کیا گیا۔ سڑک‘ ٹرین یا فضائی راستہ وہ اپنی اپنی ریاستوں کو روانہ ہوگئے۔

تبصرہ کریں

Back to top button