یوکرین سے 182 ہندوستانی طلبا کی ممبئی واپسی

جنگ زدہ ملک یوکرین سے ایرانڈیا ایکسپریس کی پرواز 182 طلبا کو منگل کی صبح ممبئی لے آئی۔ فلائٹ آئی ایکس 1202 نے بخارسٹ (رومانیہ) کے ہنری کونڈا ایرپورٹ سے اُڑان بھری تھی۔

ممبئی: جنگ زدہ ملک یوکرین سے ایرانڈیا ایکسپریس کی پرواز 182 طلبا کو منگل کی صبح ممبئی لے آئی۔ فلائٹ آئی ایکس 1202 نے بخارسٹ (رومانیہ) کے ہنری کونڈا ایرپورٹ سے اُڑان بھری تھی۔

182 طلبا میں 24 کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے۔ ممبئی پہنچنے والی یہ دوسری پرواز ہے۔ پہلی پرواز 26 فروری کو 219 ہندوستانیوں کو لے آئی تھی۔ گزشتہ چند دن میں یوکرین سے ایرانڈیا کی پروازیں نئی دہلی میں بھی لینڈ کرچکی ہیں۔

مہاراشٹرا کے تقریباً 1200 افراد جن میں زیادہ تر طلبا یوکرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر اُدھو ٹھاکرے نے ریاستی حکام کو ہدایت دی کہ وہ مرکز کے ساتھ مل جل کر کام کریں۔ یوکرین سے واپس لائے جانے والے ہندوستانی شہریوں کی بھرپور مدد کریں۔

گزشتہ چند دن میں کئی ہندوستانی طلبا نے سوشیل میڈیا پر فریاد کی ہے کہ انہیں جلد سے جلد وطن واپس لایا جائے۔

تبصرہ کریں

Back to top button