یوکرین میں باقی بچے ہندوستانیوں کیلئے نئی اڈوائزری

کیف میں ہندوستانی سفارتخانہ نے اتوار کے دن جنگ زدہ ملک میں باقی بچے ہندوستانیوں سے کہاہے کہ وہ فوری اپنی تفصیلات کااندراج سفارتخانہ کرادیں۔

کیف /نئی دہلی: 20ہزار سے زائد ہندوستانی جن میں زیادہ تر طلباء ہیں یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔

کیف میں ہندوستانی سفارتخانہ نے اتوار کے دن جنگ زدہ ملک میں باقی بچے ہندوستانیوں سے کہاہے کہ وہ فوری اپنی تفصیلات کااندراج سفارتخانہ کرادیں۔

اس نے کہا کہ یوکرین میں باقی بچے ہندوستانیوں کو چاہئے کہ وہ فوری گوگل فارم پر کریں۔ اس اڈوائزری کامقصد یہ ہے کہ حکومت ہند کو پتہ چلے کہ اب کتنے ہندوستانی یوکرین میں باقی رہ گئے ہیں۔

سومی میں تقریباً700 ہندوستانی رہ گئے ہیں جبکہ خارکیف سے لگ بھگ سارے ہندوستانی جاچکے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button