حیدرآبادسوشیل میڈیا

قطب شاہی دور کے شیخ پیٹ سرائے کو بحال کیاجائے گا

شیخ پیٹ سرائے میں 500افراد قیام کرسکتے ہیں۔اس کی تعمیر قطب شاہی فرمانروا عبداللہ قطب شاہ کے دور میں ہوئی تھی۔یہ ایک ہیرٹیج عمارت ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شیخ پیٹ سرائے کی بحالی کا کام کیاجائے گا۔اس بات کی اطلاع، قدیم ثقافتی ورثہ کی حامل عمارتوں اور باولیوں کے وقار کی بحالی اور ان کو ان کی اصلی حالت میں واپس لانے کی سرگرمیوں میں سرگرم تلنگانہ کے محکمہ شہری ترقی کے اسپیشل چیف سکریٹری اروند کمارنے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے دی۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم اروند کمار نے کہاکہ 17ویں صدی میں قطب شاہی دورکا شیخ پیٹ سرائے تین ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جس میں 29کمرے، گھوڑے اوراونٹ کا اصطبل، ایک کسی صوفی کی گنبد، ایک مسجد ہے جس کو بحال کرنے کاکام حالات کے مطابق دوبارہ استعمال کرنے کے لئے کیاجائے گا۔

شیخ پیٹ سرائے میں 500افراد قیام کرسکتے ہیں۔اس کی تعمیر قطب شاہی فرمانروا عبداللہ قطب شاہ کے دور میں ہوئی تھی۔یہ ایک ہیرٹیج عمارت ہے۔

حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(حمڈا)،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن مینجمنٹ اور آغاخان ٹرسٹ فار کلچر کی جانب سے بحال کیاجائے گا۔انہوں نے وزیربلدی نظم ونسق و شہری ترقی کے تارک راما راو کو ٹیگ بھی کیا۔