تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سائبیریا کے پرندوں کی آمد

تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سائبریا کے پرندوں کی آمد ہوئی ہے۔ ہر سال گرما کے مہینہ کے آغاز سے پہلے یہ پرندے محبوب آباد ضلع میں آتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں سائبریا کے پرندوں کی آمد ہوئی ہے۔ ہر سال گرما کے مہینہ کے آغاز سے پہلے یہ پرندے محبوب آباد ضلع میں آتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس چھوڑنے ایم پی محبوب آباد کویتا کی تردید
دو بی آر ایس ارکان اسمبلی پر کے ٹی آر کا اظہار برہمی

ضلع کے مادھوپورم،میچاراج پلی اوردیگر دیہاتوں میں ان پرندوں کی آمد ہوتی ہے۔ ان علاقوں کے حالات اور موسم کے ان کے رہنے کے لئے موزوں ہونے کے سبب ہر سال یہ پرندے بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔

یہ پرندے ہر 6ماہ میں ایک مقام سے دوسرے مقام منتقل ہوجاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان پرندوں کے گھونسلوں کا کوئی تحفظ نہیں ہے۔

ان لوگوں نے مطالبہ کیا کہ ان نئے مہمانوں کی آمد کے پیش نظر تالابوں کے تحفظ اور ان کو سیاحتی مقامات کے طورپر ترقی دینے کی بھی ضرورت ہے جہاں پر یہ پرندے اکثراپنا زیادہ تر وقت گذارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔