10 ہزار روسی فوجی ہلاک، یوکرین کا دعویٰ

کیف پر حملہ کے بعد سے روسی افواج نے اپنے 10 ہزار سے زائد سپاہی گنوائے ہیں۔ یوکرینی مسلح افواج کے سربراہ نے یہ دعویٰ کیا۔

نئی دہلی: کیف پر حملہ کے بعد سے روسی افواج نے اپنے 10 ہزار سے زائد سپاہی گنوائے ہیں۔ یوکرینی مسلح افواج کے سربراہ نے یہ دعویٰ کیا۔

اس نے کہا کہ 269 روسی دبابے‘ 945 بکتربند گاڑیاں‘ 105 توپیں‘ 50 ایم ایل آر‘ 19 ایر ڈیفنس اور 40 ہیلی کاپٹرس بھی تباہ ہوئے۔

فوجی سربراہ نے کہا کہ نہ صرف یوکرینی مسلح افواج نے بلکہ نہتے عام شہریوں نے بھی دشمن کو نقصان پہنچایا۔

یوکرینی وزیر دفاع اولیسکی رزنیکوف نے کہا کہ دشمن فوج کے وسائل ختم ہوتے جارہے ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button