سوشیل میڈیا

سنگدل ماں نے نومولود لڑکے کو کنویں میں پھینک دیا

خاتون نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی کو بتایا کہ وہ بیٹا نہیں چاہتی۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اسے گھر لایا گیا۔ اتوار کو دوپہر3:15 بجے گھر کے سامنے کنویں میں اس نے اپنے بیٹے کو پھینک دیا۔

منگلورو: منگلورو میں ایک حیران کن واردات پیش آئی ہے۔ واقعہ دکشن کنڑ ضلع کے سولیا تعلقہ میں واقع کوٹ کونجا گاؤں کا ہے۔ جہاں ایک ماں نے اپنے بیٹے کا قتل اس لیے کیا کہ اسے بیٹا نہیں بیٹی چاہیے تھی۔ اس نے بیٹے کو کنویں میں پھینک کر اس کا قتل کردیا۔ حالانکہ پولیس نے کیس درج کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

 پولیس کے مطابق ملزمہ پوترا کی شادی چار سال قبل بنگلورو میں ایک ہوئی تھی۔ حالانکہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہونے لگے اور وہ اتنے بڑھ گئے کہ وہ اپنے شوہر سے الگ ہوگئی۔ ایک سال قبل پوترا کی ددسری شادی ٹمکورو میں سیرا کے منی کانت سے ہوئی۔

 شادی کے بعد وہ حاملہ ہوئی۔ یہاں دوسرے شوہر سے بھی اس کا جھگڑا ہونے لگا۔ اس دوران اسے مردوں سے نفرت سی ہوگئی۔ وہ ذہنی پریشان تھی۔ وہ چاہتی تھی کہ اسے بیٹی ہو۔ اس کے لیے اس نے منت بھی مانگی۔ اسے یقین تھا کہ اسے بیٹی ہی ہوگی۔

 وہ زچگی کے لیے اپنے مائیکے آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق 19/ اکتوبر کو سرکاری لیڈی گوشین اسپتال میں اس نے لڑکے کو جنم دیا۔ بیٹا ہونے کی بات پتا چلنے کے بعد وہ بہت افسردہ ہوئی۔ اس نے بچے کو ہاتھ تک نہیں لگایا نہ ہی اسے دودھ پلانے کو راضی ہوئی۔

 خاتون نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی کو بتایا کہ وہ بیٹا نہیں چاہتی۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اسے گھر لایا گیا۔ اتوار کو دوپہر3:15 بجے گھر کے سامنے کنویں میں اس نے اپنے بیٹے کو پھینک دیا۔ پوترا کی بھابی نے واردات کی اطلاع پولیس کو دی۔