14 مارچ سے پارلیمنٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 14 مارچ سے معمول کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگی۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے دونوں ایوانوں کی کارروائی 14 مارچ سے معمول کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگی۔

راجیہ سبھا کے ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ 14 مارچ کو صبح 11 بجے شروع ہوگا۔ تاہم دونوں ایوانوں کے اراکین گیلریوں میں بیٹھیں گے جیسا کہ کورونا بحران کے دوران تھا۔

پریس گیلری کھلی رہے گی۔راجیہ سبھا کے چیئرمین اور ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے دونوں ایوانوں کی کارروائی کے دوران ارکان کے بیٹھنے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ایوانوں کے جنرل سیکرٹریوں نے کورونا وبا کی موجودہ صورتحال اور کووڈ ٹیکہ کاری پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پارلیمنٹ کا مانسون 2020 اجلاس مکمل طور پر سخت کووڈ اصولوں کے درمیان منعقد ہواتھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button