شمال مشرق

منی پور کیس، ایک اور ملزم گرفتار

ایک اور ملزم کی گرفتاری کے ساتھ 2منی پوری عورتوں کی برہنہ پریڈ کے کیس میں گرفتاریوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی۔

امپھال: ایک اور ملزم کی گرفتاری کے ساتھ 2منی پوری عورتوں کی برہنہ پریڈ کے کیس میں گرفتاریوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 5 ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ 4 مئی کی واردات کے سلسلہ میں پانچویں ملزم کو آج صبح ضلع تھوبال سے گرفتارکیا گیا۔

ضلع تھوبال کی مقامی عدالت نے جمعہ کے دن 4 ملزمین کو 11 دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا تھا۔

جمعہ کے دن برہم ہجوم نے ایک ملزم کا گھر جلادیا تھا۔