15 تا 18 سال عمر کے 65 فیصد بچوں کو پہلا ٹیکہ دیا گیا

کووین پورٹل کے مطابق ابھی تک جملہ 5,20,77,039 سن بلوغ کو پہنچنے والے بچوں کو پہلا ٹیکہ دیا گیا۔ وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک تقریباً 34.90 لاکھ اہل بچوں کو دوسرا ٹیکہ بھی دیا گیا۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے آج کہا کہ گذشتہ ماہ پندرہ تا اٹھارہ سال عمر کے بچوں کی ٹیکہ اندازی مہم شروع ہونے کے بعد سے آج تک اس گروپ کے 65 فیصد بچوں کی ٹیکہ اندازی انجام دی گئی۔

منڈاویہ نے اپنے ٹوئٹر پیام میں تحریر کیا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے یہ کوشش جاری ہے، صرف ایک ماہ میں اس عمر کے گروپ کے 65 فیصد کو پہلا ٹیکہ دیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ اندازی مہم میں نئے ریکارڈ بنائے جارہے ہیں۔

کووین پورٹل کے مطابق ابھی تک جملہ 5,20,77,039 سن بلوغ کو پہنچنے والے بچوں کو پہلا ٹیکہ دیا گیا۔ وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک تقریباً 34.90 لاکھ اہل بچوں کو دوسرا ٹیکہ بھی دیا گیا۔

جملہ 1,39,05,969 افراد کو ابھی تک احتیاطی ٹیکہ دیا گیا جن میں حفظانِ صحت کے 35,61,948 ملازمین، 43,99,520 صف ِ اوّل کے ورکرس اور 60 سال سے زیادہ عمر کے 59,44,501 افراد شامل ہیں۔

ہندوستان میں کووِڈ 19 کے کیسوں میں جب اضافہ شروع ہوا پندرہ تا اٹھارہ سال گروپ کے بچوں کے لیے 3 جنوری کو ملک گیر ٹیکہ اندازی مہم شروع کی گئی اس گروپ کے بچوں کو ابھی تک بھارت بایو ٹیک کی جانب سے دیسی ساختہ کو ویکسین ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔

گذشتہ24 گھنٹوں میں 55 لاکھ سے زیادہ ٹیکہ اندازی انجام دینے سے ہندوستان میں آج صبح 7 بجے تک کی رپورٹ کے مطابق ٹیکہ اندازی مہم میں 168.47 کروڑ سے زیادہ افراد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ وزارتِ صحت کے بیان میں یہ بات بتائی گئی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button