20سال بعد جیش محمد کا سابق عسکریت پسند گرفتار

موضع نوگاؤں کا رہنے والا بشیر احمد عرف جعفر خان 2001کے اغواء وقتل کیس میں مطلوب تھا۔

جموں: جیش محمد کے ایک سابق عسکریت پسند کو جو گذشتہ 20برس سے بچتا پھر رہا تھا‘ اتوار کے دن جموں وکشمیر کے ضلع کشتوار میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔

موضع نوگاؤں کا رہنے والا بشیر احمد عرف جعفر خان 2001کے اغواء وقتل کیس میں مطلوب تھا۔

وہ چوتھا مفرور عسکریت پسند ہے جسے پولیس نے 15ستمبر کے بعد سے اس ضلع میں گرفتار کیا ہے۔ مقامی عدالت نے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button