2022 میں 5 ممتاز قائدین نے کانگریس چھوڑدی

کپل سبل جاریہ سال کانگریس چھوڑنے والے پانچویں ہائی پروفائل قائد ہیں۔

نئی دہلی: کپل سبل جاریہ سال کانگریس چھوڑنے والے پانچویں ہائی پروفائل قائد ہیں۔

ان سے قبل پنجاب پردیش کانگریس کے سابق صدر سنیل جاکھڑ نے کانگریس سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں اور بی جے پی میں شامل ہوگئے۔

سابق مرکزی وزیر قانون اشونی کمار اور سابق مرکزی وزیر آر پی این سنگھ نے بھی کانگریس سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

حال حال میں گجرات پردیش کانگریس کے کارگزار صدر ہاردک پٹیل نے بھی کانگریس کا ساتھ چھوڑدیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button