21 فروری سے آسٹریلیائی سرحدوں کی کشادگی کا خیرمقدم

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ہفتہ کے دن کہا کہ ہندوستان‘ آسٹریلیا کی سرحدوں کی کشادگی کی ستائش کرتا ہے۔

ملبورن: وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے ہفتہ کے دن کہا کہ ہندوستان‘ آسٹریلیا کی سرحدوں کی کشادگی کی ستائش کرتا ہے جس سے ان لوگوں کو خاص طورپر طلبا کو مدد ملے گی جو آسٹریلیا واپس ہونا چاہتے ہیں۔

آسٹریلیا دونوں ٹیکے لے چکے سیاحوں اور بزنس ٹراویلرس کے لئے 21 فروری سے اپنی سرحدیں کھول رہا ہے۔

آسٹریلیا نے کووِڈ کی روک تھام کے لئے مارچ 2020 میں اپنے شہریوں اور پی آر (مستقل رہائش) رکھنے والوں پر دنیا کی سخت ترین سفری تحدیدات عائد کی تھیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button