مذہب

الکحل کے ذریعہ پکوان

شراب یا نشہ آور الکحل حرام ہے ، اس کا پینا یا جسم پر خارجی استعمال کرنا جائز نہیں ہے ؛ لیکن اس کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنا درست ہے ،

سوال: الکحل کے ذریعہ آگ سلگاکر پکوان کیا جاتا ہے ، اس طرح پکایا گیا کھانا حلال ہوگا یا نہیں ؟
(محمد مصطفی ، ممبئی)

جواب: شراب یا نشہ آور الکحل حرام ہے ، اس کا پینا یا جسم پر خارجی استعمال کرنا جائز نہیں ہے ؛ لیکن اس کو ایندھن کے طور پر استعمال کرنا درست ہے ،

اس میں کوئی مانع نہیں ہے ؛ اس لئے کہ شریعت میں ایندھن کے پاک ہونے کو ضروری قرار نہیں دیا گیا ہے ؛

چنانچہ فقہاء نے فضلات اور گوبر وغیرہ کو بہ طور ایندھن استعمال کرنے کی اجازت دی ہے :

’’ ویجوز بیع السرقین والبعر والانتفاع بہ والوقود بہ ‘‘ (رد المحتار : ۷؍۲۴۵) ۔ واللہ أعلم ۔