حیدرآباد

گیس سلنڈرس پر مودی کے پوسٹرس، ٹی آر ایس کا انوکھا احتجاج

ٹی آر ایس نے گذشتہ 8برسوں کے دوران پکوان گیس سلنڈر کی قیمت پر غیر معمولی اضافہ پر وزیر اعظم مودی پر طنز بھی کیا ہے۔ ٹی آر ایس قائدین نے کہا کہ2014 میں جب مودی، ملک کے وزیر اعظم بنے تو تب ایل پی جی سلنڈر کی قیمت410 روپے تھی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی جانب سے ضلع کاماریڈی کے برکور میں راشن کی دکان پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر نہ لگائے جانے پر کلکٹر کی سرزنش کے ایک دن بعد ٹی آر ایس کے حامیوں نے ہفتہ کے روز پکوان گیس سلنڈرس پر وزیر اعظم نریندر مودی کے پوسٹر چسپاں کرتے ہوئے ان کے نیچے سلنڈر کی قیمت 1105 روپے بھی تحریر کردی۔

 ٹی آر ایس نے گذشتہ 8برسوں کے دوران پکوان گیس سلنڈر کی قیمت پر غیر معمولی اضافہ پر وزیر اعظم مودی پر طنز بھی کیا ہے۔ ٹی آر ایس قائدین نے کہا کہ2014 میں جب مودی، ملک کے وزیر اعظم بنے تو تب ایل پی جی سلنڈر کی قیمت410 روپے تھی۔

 ٹی آر ایس قائد کرشنک مانے نے ایل پی جی سلنڈرس پر مودی کے پوسٹرس سے متعلق ایک ویڈیو کلپ ٹوئٹر پر پیش کیا اور تحریر کیا ”آپ کو مودی کی تصویر چاہئے،یہاں آپ نرملا سیتا جی ہیں۔

ریاستی وزراء کے ٹی راما راؤ، ٹی ہریش راؤ جی کملا کر نے ٹویٹر پر نرملا سیتارمن پر جم کر تنقید کی۔ ابھی سماجی پلاٹ فارم پر تنقیدوں کا سلسلہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ مودی کی تصویروں کا ایک پوسٹ وائرل ہوگیا۔ سڑک پر جارہی ایک گیاس سلنڈرس سے بھری ٹرالی پر ہر سلنڈر پر مودی کی تصویر لگی دیکھی گئی۔

 مگر فرق صرف اتنا تھا کہ یہ تصاویر مودی سے لگاؤ کی بنا پر نہیں بلکہ ان پر طنز کرتے ہوئے لگا ئی گئی تھی۔ ہر تصویر پر تحریر تھا گیاس سلنڈر کی قیمت1105 ہوگئی ہے۔ مودی کے اقتدار میں آنے سے قبل گیاس سلنڈر کی قیمت 405 روپے تھی اور گذشتہ8 سالوں میں 700 روپے اضافہ ہوا ہے۔

یہ تصویر کا تلعق کس شہر سے ہے معلوم نہیں ہوسکا مگر عوام نے تحریر کیا کہ آپ کی خواہش کے مطابق مودی کی تصویر کیا اس جگہ بہتر ہے نرملا جی۔