26/11 ممبئی دہشت گرد حملہ: پاکستانی سفارت کار کی دفتر خارجہ میں طلبی

سفارت کار کو دیئے گئے ”نوٹ وربل“ میں وزارت ِ خارجہ نے پاکستان سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اس عہد پر قائم رہے کہ وہ اپنے زیرکنٹرول دہشت گردوں کو ہندوستان کے خلاف دہشت گردی برپا کرنے نہیں دے گا۔

نئی دہلی: ہندوستان نے 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کی 13 ویں برسی پر پاکستان ہائی کمیشن (سفارت خانہ) کے سینئر سفارت کار کو طلب کیا اور کیس کی تیزی سے سماعت پر زور دیا۔

اس نے کہا کہ 15 ممالک کے 166 مہلوکین کے ورثا کو کیس کی یکسوئی کا ہنوز انتظار ہے۔

سفارت کار کو دیئے گئے ”نوٹ وربل“ میں وزارت ِ خارجہ نے پاکستان سے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اس عہد پر قائم رہے کہ وہ اپنے زیرکنٹرول دہشت گردوں کو ہندوستان کے خلاف دہشت گردی برپا کرنے نہیں دے گا۔

وزارت ِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملہ منصوبہ بند تھا۔ اس کی پلاننگ اور عمل آوری سب کچھ پاکستان کی سرزمین سے ہوئی تھی۔

اس نے کہا کہ ہم حکومت ِ پاکستان سے پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دُہرا معیار چھوڑے اور خاطیوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔

پاکستان‘ دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے بے قصور افراد کے خاندانوں کو نہ صرف جواب دہ ہے بلکہ اس پر بین الاقوامی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button