بنجارہ ہلز میں 3.35 کروڑ روپے ضبط، حوالہ کاروبار کا شبہ
کار کی تلاشی لی گئی تو 3 کروڑ 35 لاکھ روپے اور نوٹ گننے والی مشین برآمد ہوئی۔ یہ ٹولی حوالہ کا کاروبار کرتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حوالہ کی رقم بیگم بازار، نامپلی، گوشہ محل اور جوبلی ہلز سے جمع کی گئی تھی۔
حیدرآباد: بنجارہ ہلز پولیس اور نارتھ زون ٹاسک فورس نے 3 کروڑ 35 لاکھ روپے ضبط اور 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمین کے قبضہ سے ایک نوٹ گننے والی مشین کے علاوہ ایک کار ضبط کرلی۔
پولیس پریس نوٹ کے بموجب بنجارہ ہلز ٹی وی 9 جنکشن کے پاس پولیس کو ایک کار دستیاب ہوئی۔ سی ہنومنتا ریڈی، بی پربھاکر، ایم سرینواس ریڈی، ایم ادئے کمار ریڈی کو گرفتار کرلیا۔ یہ چاروں چتور ضلع ریاست آندھراپردیش کے متوطن بتائے گئے ہیں۔
کار کی تلاشی لی گئی تو 3 کروڑ 35 لاکھ روپے اور نوٹ گننے والی مشین برآمد ہوئی۔ یہ ٹولی حوالہ کا کاروبار کرتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حوالہ کی رقم بیگم بازار، نامپلی، گوشہ محل اور جوبلی ہلز سے جمع کی گئی تھی۔
ملزمین کی گرفتاری میں اے سی پی بنجارہ ہلز بی سبیا، انسپکٹر کے سدایلو، نارتھ زون ٹاسک انسپکٹر بی اشوک ریڈی، پی گنادیپ، جی تدین اور وینکٹیش شامل ہیں۔