حیدرآباد

30روزہ اعتکاف

رمضان المبارک میں اعتکاف کی برکتوں کے ساتھ دینی عملی روحانی فیوض برکات حاصل کرنے کے لئے تحریک اسلامی کی جانب سے چاند رات سے سنی مرکز، مسجد گل بانو، نامپلی میں 30 روزہ اجتماعی تربیتی اعتکاف کا آغاز ہوا۔

حیدرآباد: رمضان المبارک میں اعتکاف کی برکتوں کے ساتھ دینی عملی روحانی فیوض برکات حاصل کرنے کے لئے تحریک اسلامی کی جانب سے چاند رات سے سنی مرکز، مسجد گل بانو، نامپلی میں 30 روزہ اجتماعی تربیتی اعتکاف کا آغاز ہوا۔

روزانہ سماعت قرآن کے علاوہ دن میں حلقے لگائے جائیں گے۔ حلقوں میں مبلغین تحریک اسلامی معتکفین کو نماز کا طریقہ، فرائض واجبات، وضو، غسل کا طریقہ، فرائض اور نماز جنازہ کا طریقہ و مختلف دعائیں اور سنن مصطفیؐ کی عملی تربیت دیں گے۔

امیر تحریک اسلامی مفتی محمد آصف بلال قادری و نگران تحریک اسلامی مفتی محمد فاروق رضا قادری و دیگر علماء کے خطابات ہوں گے۔

آخری عشرہ کے سنت اعتکاف میں علماء اہل سنت کے عقائد و اعمال کی اصلاح پر خطابات اور فیضان رمضان پر علمی و فقہی مذاکرات ہوں گے۔

اس 30 روزہ اجتماعی تربیتی اعتکاف میں تحریک اسلامی کی جانب سے سحر و افطار اور طعام کا مکمل مفت نظم ہوگا۔ استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔