انٹرٹینمنٹ

تم نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کررہی ہو، سپریم کورٹ ایکتا کپور پر برہم

جسٹس اجئے رستوگی اور جسٹس سی پی روی کمار پرمشتمل بنچ نے کہا کہ کچھ کرناپڑے گا۔ تم اس ملک کی نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کررہی ہو۔ اووردی ٹاپ کانٹنٹ سبھی کیلئے دستیاب ہے۔ تم لوگوں کو کس قسم کی چوائس دے رہی ہو۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن پروڈیوسرایکتاپور پر ان کی ویب سیریزXXX پر قابل اعتراض مواد کیلئے جم کرتنقید کی۔ عدالت نے کہا کہ وہ ملک کی نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کررہی ہیں۔ سپریم کورٹ او ٹی ٹی پلیٹ فارم اے ایل ٹی بالاجی پر دکھائی گئی۔

 ویب سیریز میں فوجیوں اور ان کے خاندانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں ایکتاکپور کے خلاف بہار کی ایک عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری پر خاتون پروڈیوسر کی درخواست کی سماعت کررہی تھی۔

جسٹس اجئے رستوگی اور جسٹس سی پی روی کمار پرمشتمل بنچ نے کہا کہ کچھ کرناپڑے گا۔ تم اس ملک کی نوجوان نسل کے ذہنوں کو آلودہ کررہی ہو۔ اووردی ٹاپ کانٹنٹ سبھی کیلئے دستیاب ہے۔ تم لوگوں کو کس قسم کی چوائس دے رہی ہو۔

سینئر وکیل مکل روہتگی ایکتاکپور کی طرف سے پیش ہوئے اور انہوں نے کہا کہ پٹنہ ہائی کورٹ نے زیرالتواء درخواست کی جلدسماعت کا امکان نہیں۔ سپریم کورٹ ایسے ہی معاملہ میں سابق میں ایکتا کپور کو تحفظ فراہم کرچکی ہے۔

روہتگی نے کہا کہ کانٹنٹ کیلئے سبسکرائب کرناپڑتا ہے۔ اور اس ملک میں انتخاب کی آزادی ہے۔ اس پر عدالت نے حیرت کا اظہارکیاکہ لوگوں کو کس قسم کی چوائس دی جارہی ہے۔ ہربار آپ عدالت چلے آتے ہیں، ہم اس کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے۔ ایسی درخواست کیلئے ہم جرمانہ عائد کریں گے۔روہتگی اپنی موکلہ کو یہ بتادیجئے۔

 آپ صرف اس لئے سپریم کورٹ نہیں چلے آسکتے کہ آپ کے پاس پیسے ہیں اور آپ اچھے وکیل رکھ سکتے ہیں۔ یہ عدالت ان لوگوں کیلئے نہیں ہے جن کے پاس آواز ہے۔ یہ عدالت بے آوازوں کیلئے کام کرتی ہے۔