مشرق وسطیٰ

مکہ مکرمہ میں زائرین اور مقامی افراد کی جیبیں کاٹنے والا خواتین کا گروہ گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کے ٹھکانے سے مسروقہ اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں، انہیں تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

ریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں پولیس نے ایک ایسا جیب کترا گروہ گرفتار کیا ہے جس کی اراکین خواتین ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس نے چار خواتین پر مشتمل جیب کترا گروہ گرفتار کیا ہے جو مصری شہری اور اقامہ ہولڈر ہیں۔

متعلقہ خبریں
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
اکسپریس، پلے ویلگو بسوں میں خواتین کامفت سفر۔ احکام جاری
سعودی عرب میں پانچ پاکستانیوں کو سزائے موت دے دی گئی

اس حوالے سے  مکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے سمیت پبلک مقامات اور بسوں میں میں زائرین اور مقامی افراد کی جیبیں کاٹتا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کے ٹھکانے سے مسروقہ اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں، انہیں تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔