31مارچ تک پیان کارڈ کو آدھار سے مربوط نہ کرنے پر جرمانہ

اپنے اعلامیہ میں سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ آخری تاریخ کے بعد اگلے تین ماہ تک یعنی 30جون تک مربوط کرانے پر500روپئے جرمانہ عائد ہوگا۔ اس کے بعد ٹیکس دہندگان کو ایک ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

نئی دہلی: 31/ مارچ تک پیان کارڈ کو رآدھار کارڈ سے مربوط نہ کرنے پر ٹیکس دہندگان کو 500 روپئے تا 1ہزار روپئے تک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ انکم ٹیکس محکمہ نے یہ بات کہی۔ پیان کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کی آخری تاریخ31/ مارچ2022ہے  بصورت دیگرپیان غیرکارکرد ہوجائے گا۔

اپنے اعلامیہ میں سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ آخری تاریخ کے بعد اگلے تین ماہ تک یعنی 30جون تک مربوط کرانے پر500روپئے جرمانہ عائد ہوگا۔ اس کے بعد ٹیکس دہندگان کو ایک ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button