سوشیل میڈیا

نوجوان بیمار دادا کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر ایمرجنسی وارڈ میں گھس پڑا، ویڈیو وائرل

ایک شخص اپنے بیمار دادا کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر سیدھے ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگیا۔ نوجوان کی اس حرکت سے وہاں موجود افراد حیرت زدہ رہ گئے۔

اترپردیش؛ بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی مشہور فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کا منظر ریاست مدھیہ پردیش میں دیکھا گیا۔

ایک شخص اپنے بیمار دادا کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر سیدھے ہاسپٹل کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوگیا۔ نوجوان کی اس حرکت سے وہاں موجود افراد حیرت زدہ رہ گئے۔

نیرج گپتا نامی شخص کے دادا کی طبیعت کل رات بگڑ گئی تھی جس پر وہ اپنے ساتھی کی مدد سے دادا کو موٹر سائیکل پر بٹھاکر سردار ولبھ بھائی پٹیل ڈسٹرکٹ ہاسپٹل پہنچا۔

وہ موٹر سائیکل لے کر ایمرجنسی وارڈ میں گھس پڑا۔ وہاں پر موجود افراد نے مریض کو بائیک سے اتارا جس کے بعد اسے بیڈ پر لٹایا گیا اور وہ شخص موٹر سائیکل واپس لے کر باہر آگیا۔

بعد ازاں نیرج گاڑی پارک کرکے ہاسپٹل میں آیا۔ اس کی اس حرکت پر ڈاکٹرس نے اس کی سرزنش کی۔