4 مرکزی وزرا‘ یوکرین کے پڑوسی ممالک کا سفر کریں گے

یہ وزرا‘ ہندوستان کے ”خصوصی قاصدین‘ کی حیثیت سے وہاں جائیں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اس کا فیصلہ ہوا۔

نئی دہلی: جنگ زدہ ملک یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبا کو وہاں سے نکال لانے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے مرکزنے پیر کے دن فیصلہ کیا کہ 4 مرکزی وزرا ہردیپ سنگھ پوری‘ جیوتر آدتیہ سندھیا‘ کرن رجیجو اور وی کے سنگھ‘ یوکرین کے پڑوسی ممالک جائیں گے اور وہاں انخلاء مشن میں ہاتھ بٹائیں گے۔

سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔

یہ وزرا‘ ہندوستان کے ”خصوصی قاصدین‘ کی حیثیت سے وہاں جائیں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اس کا فیصلہ ہوا۔

کئی وزرا بشمول وزیر خارجہ ایس جئے شنکر اور وزیر کامرس پیوش گوئل نے اجلاس میں شرکت کی۔

جیوتر آدتیہ سندھیا‘ رومانیہ اور مالڈووا میں ہاتھ بٹائیں گے جبکہ کرن رجیجو‘ سلوواکیہ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ پوری‘ ہنگری پہنچیں گے اور وی کے سنگھ‘ پولینڈ میں مدد کریں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button