ایشیاء

لاہور میں دفعہ 144 نافذ‘ عمران خان کی ریالی ملتوی

سابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کی رات اعلان کیاتھا کہ آج ریالی نکالی جائے گی تاہم لاہور میں پاکستان سوپرلیگ(پی ایس ایل) میاچ کے مدنظرضلع انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 لاگوکرتے ہوئے جلسہ جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔ اخبارڈان نے یہ اطلاع دی۔

اسلام آباد: پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے لاہور میں اتوار کے دن اپنی انتخابی ریالی 13مارچ تک ملتوی کردی کیونکہ عبوری حکومت نے صوبہ پنجاب میں دفعہ144 نافذکردی۔

متعلقہ خبریں
نامپلی میں انتخابی جلسہ، کانگریس قائد راہول گاندھی کی تقریر (ویڈیو)
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
زہریلی دھند اسکول، بازار اور پارک بند
گروپ II امتحان پھر ایک بار ملتوی
عمران خان کو حسین حقانی کی قانونی نوٹس

سابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کی رات اعلان کیاتھا کہ آج ریالی نکالی جائے گی تاہم لاہور میں پاکستان سوپرلیگ(پی ایس ایل) میاچ کے مدنظرضلع انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 لاگوکرتے ہوئے جلسہ جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔ اخبارڈان نے یہ اطلاع دی۔

 نگراں حکومت کے اقدام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع ہوئی لیکن بعدازاں اس نے ریالی منسوخ کردی۔ ٹوئٹر نے عمران خان نے پوسٹ کیاکہ ایسا لگتاہے کہ دفعہ 144 غیرقانونی طور پر صرف اور صرف پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پرلاگوکی گئی کیونکہ لاہور میں ساری دیگر عوامی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ صرف زماں پارک کو کنٹینرس اور پولیس کے بھاری دستوں نے گھیر رکھا ہے۔ بات واضح ہے‘ 8مارچ کی طرف چیف منسٹرپنجاب اور پولیس مشتعل کرناچاہتے ہیں کہ جھڑپیں ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ میں اپنے پارٹی ورکرس سے کہتا ہوں کہ وہ اس جال میں نہ پھنسیں۔ ہم اپنی ریالی کل تک کیلئے ملتوی کررہے ہیں۔