حیدرآباد

وائی ایس آرتلنگانہ کا کانگریس میں انضمام، 2 دن میں سب کچھ واضح ہوجائے گا:شرمیلا

جب صحافیوں نے شرمیلا سے کانگریس میں شامل ہونے اور آندھرا پردیش پی سی سی صدر کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے کی اطلاعات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ دو دن میں سب کچھ واضح کر دیں گی۔

حیدرآباد: وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے کانگریس میں انضمام کی اطلاعات کے درمیان پارٹی کی بانی وصدروائی ایس شرمیلا نے واضح کردیا کہ وہ دو دن میں سب کچھ واضح کردیں گی۔ذرائع کے مطابق شرمیلا، 4جنوری کو قومی دارالحکومت نئی دہلی کا دورہ کریں گی جہاں پر ان کی ملاقات کانگریس کے قومی صدرملکارجن کھرگے سے ہوگی۔

متعلقہ خبریں
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
کھر گے کانگریس کاانتخابی منشور جاری کریں گے
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ

شرمیلا نے آج اپنی پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیاجس میں انہوں نے پارٹی کے انضمام، مستقبل کے لائحہ عمل اور دیگر امور پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔

اس اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران جب صحافیوں نے شرمیلا سے کانگریس میں شامل ہونے اور آندھرا پردیش پی سی سی صدر کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے کی اطلاعات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ دو دن میں سب کچھ واضح کر دیں گی۔

اسی دوران وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کے لیڈردیویندرریڈی نے میڈیا کوبتایا کہ کانگریس ہائی کمان سے گذشتہ چند دنوں سے بات چیت کی جارہی تھی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی کے اعلی لیڈروں کا ماننا ہے کہ شرمیلا کے کانگریس میں شامل ہونے سے عوام کیلئے فائدہ ہوسکتا ہے۔

کانگریس نے وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کو کانگریس میں ضم کرنے کی درخواست کی تھی۔اس پر شرمیلانے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔آئندہ چند دنوں میں وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی، کانگریس میں ضم ہوجائے گی۔

 پارٹی میں عہدوں کے ساتھ ساتھ نامزد عہدوں کے مسئلہ پرپارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے بات چیت کی گئی ہے۔شرمیلا، پارٹی میں جو بھی عہدہ ملے گااس پر کام کریں گی۔جو بھی فیصلہ کانگریس ہائی کمان لے گی اس کی وہ پابند رہیں گی۔