51پولیس اہلکاروں کو پریسڈینٹ میڈل کا اعلان

51پولیس اہلکاروں کو پریسڈینٹ میڈل کا اعلان

ممبئی: مرکز نے یوم جمہوریہ کے موقع پر مہاراشٹرا پولیس کے 51 اہلکاروں کو سرویس میڈلس عطا کرنے کا اعلان کیا۔ مرکزی وزارت داخلہ نے پولیس عہدیداروں کے ناموں کی فہرست جاری کی۔

شجاعت کے لیے صدرجمہوریہ کا یہ میڈل اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر گوپال منی رام اُسیندی، سب انسپکٹر بھارت چنتامن ناگرے، کانسٹبلس مہندر گانو کولیٹی، سنجے گنپتی بکامور، دیواکر کیسری نروٹی، نیلیشور دیواجی پاڑہ اور سنتوش وجئے پوٹاوی عطا کیا جائے گا جنہوں نے گڈچرولی ضلع میں مخالف نکسلائٹس کارروائی میں حصہ لیا تھا۔

فہرست کے مطابق ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس ونئے کرگاؤنکر کو امتیازی خدمات کے لیے میڈل دیا جائے گا۔ ونئے‘ تحفظ شہری حقوق محکمہ میں تعینات ہیں۔ ایس آر پی ایف کمانڈنٹ پرہلاد کھڑے، انسپکٹر چندرکانت گنڈاگے اور سب انسپکٹر انور بیگ مرزا کو بھی امتیازی خدمات کے لیے میڈل سے نوازا جائے گا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button