جرائم و حادثات
کالا پتھر علاقہ میں فرنیچر شاپ میں آگ لگنے کا واقعہ
کالا پتھر علاقہ میں واقع ایک فرنیچر شاپ کو آگ لگ گئی۔
حیدرآباد: کالا پتھر علاقہ میں واقع ایک فرنیچر شاپ کو آگ لگ گئی۔
پولیس ذرائع کے بموجب کالا پتھر مکہ فنکشن ہال کے قریب فرنیچر شاپ میں شاک سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی وجہ سے فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی کالا پتھر پولیس نے فائر عملہ کو طلب کرلیا۔ فائر عملہ نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
a3w