شمالی بھارت

سمندری طوفان ‘بپرجوائے’ 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے

سمندری طوفان 'بپرجوائے' 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کا مرکز جاکھاؤ بندرگاہ سے 40 کلومیٹر شمال مشرق اور گجرات کے نالیہ سے 30 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

گاندھی نگر: سمندری طوفان ‘بپرجوائے’ 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کا مرکز جاکھاؤ بندرگاہ سے 40 کلومیٹر شمال مشرق اور گجرات کے نالیہ سے 30 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق، انتہائی شدید سمندری طوفان ‘بپرجوائے’ علی الصبح 2.30 بجے گجرات کے جاکھاؤ بندرگاہ کے شمال مشرق میں تقریباً 40 کلومیٹر شمال مشرق اور نالیہ سے 30 کلومیٹر شمال میں واقع تھا۔

شدید سمندری طوفان بپر جوائے کَل شام گجرات کے ساحلی ضلعوں سوراشٹر اور کَچھ میں پہنچ گیا۔ امکان ہے کہ یہ طوفان جنوبی راجستھان کی سمت بڑھے گا اور اِس کے زیر اثر کَچھ اور بناس کانٹھا اور شمالی گجرات کے پاٹن علاقے میں بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسمیات محکمے کے مطابق سمندری طوفان کی شدت اب کم ہوگئی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق اگلے چند گھنٹوں کے دوران طوفان کمزور پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران ہوا کی رفتار 90 سے 100 کلو میٹر اور یہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھ سکتی ہے۔

گجرات کے ساحلی ضلعوں کَچھ اور سوراشٹر میں سمندری طوفان کی وجہ سے پانچ سو سے زیادہ درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے ۔ حالانکہ کچھ مقامات پر بحالی کام کام شروع کردیا گیا ہے اور این ڈی آر ایف کے اہلکار سڑکوں کا راستہ صاف کرنے کے کام میں مصروف ہیں۔

سمندری طوفان کے مد نظر احمد آباد سمیت دیگر شہروں میں آج اسکول اور کالج بند رہیں گے جبکہ سوراشٹر اور کَچھ میں حالات معمول پر آنے تک چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیںِ۔ سمندری طوفان کے زیر اثر کَچھ کے انجار ، نلیا، گاندھی دھام اور مندرا میں اوسط سے لے کر تیز بارش ہوئی۔

طوفان کے زیر اثر وسطی گجرات اور شمالی گجرات سمیت دیگر علاقوں میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

ریلیف کمشنر آلوک پانڈے نے بتایا کہ کَچھ میں سمندری طوفان گزرنے کے وقت ہوا کی رفتار 108 کلو میٹر فی گھنٹے تک پہنچ گئی جبکہ کم سے کم اوسط رفتار 78 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

اِدھر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے ٹیلی فون پر وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی۔ وزیر اعظم نے سمندری طوفان کی صورتحال کا جائزہ لیا اور گیرکے ببرشیروں سمیت جنگلی جانوروں کے محفوظ ہونے کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا۔

موسمیات محکمے نے سمندری طوفان بپرجوائے کے زیر اثر راجستھان کے کئی ضلعوں میں آج اور کَل بھی تیز ہواوں کے ساتھ شدید بارش ہونے کی وارننگ جاری کی ہے۔

جے پور کے موسمیاتی مرکز نے آج باڑمیر اور جودھپور ضلعوں میں تیز ہواوں کے ساتھ انتہائی شدید بارش کے امکان کے مدنظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔کَل بھی اسی طرح کی کیفیت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔