شمالی بھارت

مسلمانوں سے آج دکانات بند رکھنے گیان واپی مسجد کمیٹی کی اپیل

انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی(اے آئی ایم سی) نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں پوجا کئے جانے کے خلاف بطور احتجاج جمعہ کے روز اپنے دکانات بند رکھیں۔

وارانسی: انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی(اے آئی ایم سی) نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں پوجا کئے جانے کے خلاف بطور احتجاج جمعہ کے روز اپنے دکانات بند رکھیں۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا، سماعت ملتوی
کینڈا میں مسلمانوں کیلئے حلال رہن کیلئے قانون سازی
مسلمان، بی جے پی کوووٹ دیں گے: صدر آسام یونٹ
میرٹھ میں ہزاروں مسلمانوں کی مودی کی ریالی میں شرکت
ویڈیو: سی اے اے، شہریت چھیننے کا نہیں بلکہ شہریت دینے کا قانون ہے:کوثر جہاں

یہ فیصلہ وارانسی میں جمعرات کے علماء اور ممتاز مسلمانوں کی ایک میٹنگ میں لیاگیا۔ شہر مفتی اورمسجد کمیٹی کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالباطن نعمانی جنہوں نے میٹنگ کی صدارت کی۔

ایک اپیل جاری کی جس میں کہاگیا کہ آپ سب وارانسی کے ضلع جج کی عدالت کے حکم کی بنیاد پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں پوجا کے لیے تیزی سے انتظامات کئے جانے اور وہاں پوجا شروع ہونے سے واقف ہیں۔

اس صورتحال کے پیش نظر اے آئی ایم سی کے عہدیداروں اور علماء کے علاوہ برادری کے ممتاز افراد کی ایک میٹنگ شہر میں منعقد کی گئی۔

اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ جمعہ کے روز تمام دکانات اور تجارتی ادارے پرامن انداز میں رکھے جائیں گے اور برادری کے ارکان کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور علاقہ میں رہتے ہوئے عبادات اور دعاؤں میں مصروف رہیں۔

دکانات اور تجارتی ادارے بند رکھنے کے سلسلہ میں سب کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ مکمل امن و امان برقرار کھیں اور بلاوجہ کہیں بھی جانے سے گریز کریں۔ برادری کے تمام ارکان سے نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی اپیل کی۔ خواتین سے کہا گیا کہ وہ گھروں تک محدود رہیں اور وہیں نماز ادا کریں۔ شادیوں اور دیگر رسومات سادگی سے انجام دی جائیں۔